ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل گروسدھیندراکالج کے متعلم وئیبھو نائک یونیورسٹی بلیو منتخب

بھٹکل گروسدھیندراکالج کے متعلم وئیبھو نائک یونیورسٹی بلیو منتخب

Thu, 24 Oct 2019 20:06:13    S.O. News Service

بھٹکل:24؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں منعقدہ یونیورسٹی سطح کے باڈی بلڈنگ  75کے جی مقابلےمیں  گرو سدھیندرا کالج بھٹکل کے متعلم وئیبھو نائک بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے ’’یونیورسٹی بلیو ‘‘ کے طورپر منتخب ہواہے۔

اسی طرح پاورلفٹنگ 59کے جی زمرےمیں ماروتی گوڈا 285کے جی وزن اٹھاتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ جب کہ 74 کے جی زمرےمیں روہیت نائک نے تیسرا مقام حاصل کیاہے۔ کالج طلبا کی باڈی بلڈنگ اور پاور لفٹنگ مقابلے میں بہترین مظاہرے پر کالج انتظامیہ ، پرنسپال اور لکچرر حضرات نے مبارکبادی دی ہے۔


Share: